ابنا: شام میں سرگرم عمل غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے آج شام کے مغربی شہر حمص میں کم سے کم دس افراد کو قتل کردیا ۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے افراد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ادھر شام کے ایک اور مغربی شہر حماہ میں ایک زوردار دھماکا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماہ شہر میں آج ایک زوردار دھماکہ ہوا لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والے امکانی جانی نقصان کی کوئي اطلاع نہیں ہے۔...../169
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404754
شام میں دہشت گردوں نے دس افراد کو قتل کردیا ہے۔